لندن(این این آئی)کیمبرج یونیورسٹی میں اسرائیلی سفیر کی آمد پر طلبا نے احتجاج کیا ہے،برطانیہ میں اسرائیلی سفیر زیپی ہوٹوولی کو کیمبرج یونیورسٹی میں ایک پروگرام میں شرکت کی دعوت کے خلاف طلبا اور کارکنوں نے یونیورسٹی کے باہر مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹی کے طلبا اور کارکنوں نے اسرائیلی سفیر کو نسل پرست قرار دے کر انکی مذمت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کی نفری کی موجودگی میں کارکنوں نے نعرے لگائے، فلیئر جلائے اور کار کی پارکنگ کے گیٹ کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔قابل ذکر ہے کہ نومبر 2021 میں اسرائیلی سفیر ہوٹوولی جب لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک پروگرام میں تقریر کرنے گئی تھیں تب بھی اسی طرح کا ان کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا۔ برطانیہ کی داخلہ سکریٹری پریتی پاٹل نے اس واقعے کی مذمت کی جبکہ پولیس نے کہا تھا کہ یہ واقعہ تحقیقات کے دائرہ سے باہر ہے۔ جیسے ہی ہوٹوولی کیمبرج یونیورسٹی سے باہر نکلیں، باہر کھڑے لوگوں نے دوبارہ اظہار ناپسندیدگی کیا اور ان کا مذاق اڑایا۔اس مظاہرے میں مسلمان، عیسائی اور یہودی طلبا سب شریک تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...