پیٹرولیم سیکٹر میں 11 کھرب روپے سے زائد کی عدم وصولیوں کا انکشاف

0
339

اسلام آباد(این این آئی)آڈیٹر جنرل پاکستان (اے جی پی) نے سرکاری اداروں بشمول پیٹرولیم ڈویڑن اور اس کی ذیلی تیل اور گیس کمپنیوں میں مالی سال 19ـ2018 کے دوران 15 کھرب 43 ارب روپے کی بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کی نشاندہی کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں آڈیٹر جنرل پاکستان نے وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن میں انتظامی کمزوریوں پر سنگین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘پیٹرولیم لیوی اور رائلٹیز، گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس۔ گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کے واجبات کی ریکوری، ریونیو رسیدوں کی کلیکشن اور جائزے کی نگرانی کے لیے کوئی میکانزم موجود نہیں ہے