اسلام آباد (این این آئی) ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اعجاز شاہ کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے،معاملات کی چھان بین کے لیے فوری ٹرتھ فائنڈگ کمیشن بنایا جائے ۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اعجاز شاہ جیسے لوگ کس کے ایما ء پر ایسی دھمکیاں دے رہے ہیں ،ریاست وضاحت کرے کہ اعجاز شاہ نے یہ بیان کیوں دیا ؟اگر اعجاز شاہ کا بیان ذاتی ہے تو ان سے پوچھا جائے کہ وہ کس کے کہنے پر سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے رہے ہیں،اعجا ز شا ہ کو فوری طور پر وازرت سے ہٹا کر حقا ئق جانے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ اعجاز شاہ نے میاں افتخار اور بلور خاندان کا مذاق اڑایا ہے ، اعجاز شاہ کے بیان سے اس تاثر کو تقو یت ملی ہے کہ دہشت گر دی کے مسئلے پر ریا ست پاکستان دوہرے معیار کی پا لیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اعجا ز شاہ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے،دہشت گردی کے خلاف اے این پی کا موقف واضح ہے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...