پاکستان میں کورونا وائرس سے 26 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ،کیسز کی شرح 4.15فیصد ریکارڈ

0
309

کراچی (این این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس سے 26 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کیسز کی شرح 4.15فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا کی پانچویں لہر میں کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کیسز کی شرح 4.15فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 26 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 983 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 2 ہزار 782 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 976 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ مریضوں کی کل تعداد 14 لاکھ 98 ہزار 676 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 69 ہزار 700 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 439 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 99 ہزار مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 780 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 60 لاکھ 44 ہزار 959 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کل 20 کروڑ 55 لاکھ 27 ہزار 345 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 9 کروڑ 45 لاکھ 23 ہزار 444 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 38 لاکھ 15 ہزار 280 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 63 ہزار 314 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار 20 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 98 ہزار 322 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 430 ہو چکی ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 277 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 182 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 702 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کل 1 ہزار 2 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 535 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 780 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 206 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 373 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 320 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔