چین امریکہ تعلقات عالمی بحران میں کلیدی کردار ادا کریں گے،امریکی مصنف

0
255

واشنگٹن (این این آئی)امریکی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے رکن اور کتاب ” گنز ، جرمز اینڈ اسٹیل ” کے مصنف جیرڈ ڈائمنڈ نے کہاہے کہ چین امریکہ تعلقات عالمی بحران کے جواب میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے پروفیسر جیرڈ ڈائمنڈ نے خیال ظاہر کیا کہ اس وقت امریکہ کو شدید پولرائزیشن کا سامنا ہے، جو انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات عالمی بحران کے جواب میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ چین۔ امریکہ تعاون کی صورت میں 99فیصد امکان ہے کہ دنیا ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھے گی۔