یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کی شیریں مزاری سے ملاقات

0
365

اسلام آباد(این این آئی)یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق Eamon Gilmore نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر محترمہ انڈرولا کامینارا بھی اس ملاقات میں موجود تھیں۔ دونوں اطراف نے پاکستان میں یورپی یونین کی اعانت سے جاری ترقی اور انسانی ہمدردی کے پرجیکٹس پر تفصیلاً تبادلہِ خیال کیا۔ خاص طور پر پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ کا ای یو کا منصوبہ حقوقِ پاکستان جو اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے، زیرِ بحث آیا۔