ملک کو موسمیاتی تبدیلی سے بچانے کیلئے ہر شہری کو درخت لگانا ہوگا، وزیراعظم

0
311

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑا خطرہ ہے، ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو اس خطرے بچانے کے لیے درخت لگائے۔اسکاؤٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے تقریب کے شرکا کو عالمی دن کی مبارک پیش کی اور کہا کہ آج کا یہ دن ملک کے نوجوانوں کو تحفظ دینے کے لیے چنا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آج اپنے نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں ہمارا ملک ان ممالک میں سے جسے ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ خطرہ ہے، یہ شجرکاری مہم ملک کو ماحولیاتی تبدیلی سے بچانے کے لیے چلائی جارہی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی زمہ داری ہے کہ درخت لگائیں۔انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو نعمتیں دی ہے، خاص طور پر اللہ نے پاکستان کو 12 موسم دیے ہیں، یہاں ہر قسم کے درخت لگائے جاسکتے ہیں، اللہ کا حکم ہے کہ اس کی نعمتوں کی قدر کرو، بدقسمتی سے موسمیاتی تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انسانوں نے اللہ کی دی گئی نعمتوں کی قدر نہیں کی۔وزیر اعظم نے کہاکہ اگر انسانیت کو مستقبل میں کسی قسم کا خطرہ ہے تو وہ صرف موسم کی تبدیلی ہے، اس لیے ہم نے ‘اسپرینگ پلانٹیشن’ کے تحت 54 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد ملک تبدیل ہوجائے گا، ہم نے گزشتہ 60 سالوں میں انگریزوں کے لگائے گئے درخت بھی ختم کردئیے