نوازشریف سے بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات ، اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے گفتگو

0
271

لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے چیف کو آر ڈینیٹرز پاکستان مسلم لیگ (ن) انٹر نیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں سابق وزیر خزانہ،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)انٹرنیشنل افئیرز اوراوورسیز پاکستانیز اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔اس موقع پر لیڈرشپ نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خیر سگالی کا خصوصی پیغام بھی دیا،مسلم لیگ ن کے نئے چیپٹر میں عوام کی دلچسپی بدلتے موسموں کا عندیہ دیتی ہے۔