وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کا رحمان ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
198

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رحمنٰ ملک انتقال کرگئے ،حدیبیہ کیس میں ان کی سربراہی میں تفتیش ہوئی اگرچہ اس پر انصاف ابھی تک نہیں ہوا لیکن اس تفتیش نے کرپشن کے ایسے ماڈرن طریقے ظاہر کئے کہ لوگ حیران رہ گئے۔ خدا ان کو غریق رحمت کرے۔