کابل(این این آئی) اقوام متحدہ نے سابق افغان صدر محمداشرف غنی کا نام سربراہان مملکت کی فہرست سے نکال دیا ہے۔اقوام متحدہ کی آفیشل ویب سائٹ پر چند روز قبل 15 فروری کو نظرثانی شدہ اور ترمیم شدہ فہرست میں افغانستان کی خاتون اول کے طورپر سابق صدراشرف غنی کی اہلیہ رولا غنی(بی بی گل) کا نام بھی ہٹادیا گیا ہے تاہم فہرست میں افغانستان کے صدر کاعہدہ ‘صدر اسلامی جمہوریہ افغانستان’ کے طورپر پر بدستور موجود ہے۔اسی طرح سابق افغان وزیر خارجہ محمدحنیف اتمر کا نام بھی وزرائے خارجہ کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے تاہم اقوام متحدہ میں افغانستان کے نمائندے کے ناظم الامورنصیراحمد فائق کانام فہرست میں درج ہے جسے افغانستان کے امور کے ناظم کے طورپر نامزد کردیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں افغانستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے غلام محمد اسحاق زئی کے مستعفی ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست پر تنازع کے بعد نصیراحمدفائق کو چارج ڈی افیئر مقررکیا گیا تھا ۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...