اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ افیرز ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں سندھ حقوق مارچ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے”سندھ حقوق مارچ”کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کو مفصل بریفنگ دی گئی ۔وزیر خارجہ نے سندھ حقوق مارچ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پسے ہوئے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور سندھ کے عوام کو حقوق کی فراہمی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...