آصف علی زرداری کا رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

0
383

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم رحمان ملک محنتی اور لائق وزیر داخلہ رہے تھے۔ اپنے بیان میں سابق صدر نے کہاکہ رحمان ملک کی ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔آصف زرداری نے مرحوم رحمان ملک کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔ سابق صدر نے کہاکہ پارٹی قیادت اور کارکن رحمان ملک کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔آصف زرداری نے رحمان ملک کیلئے مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔