بلاول بھٹو زرداری کا رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

0
238

اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے رحمان ملک کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ رحمان ملک نے ہمیشہ دیانت داری اور اصولوں کی سیاست کی۔ انہوںنے کہاکہ جب ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی تو رحمان ملک تھے کہ جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حکومتی و سیاسی ذمہ داریوں کو رحمان ملک نے ہمیشہ بہترین طریقے سے نبھایا، انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کی تصنیفات اس بات کی گواہ ہیں کہ خطے کی صورت حال پر ان کا عبور غیرمعمولی تھا۔