اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تھلیسیمیا اور خون کی دیگر بیماریوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرض سے بچائو کیلئے احتیاط اور آگاہی ضروری ہے، ملک میں پولیو کے خلاف کامیابی سے مہم چلائی گئی، غذائی قلت کا معاملہ انتہائی اہم ہے جس پر توجہ دی جانی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی میں پاتھ ویل بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر، ڈاکٹر جمال ناصر، زمرد خان، پاکستان تھیلیسمیما ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران، طبی ماہرین، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی انسانی ہمدردی کے جذبہ سے سرشار ہیں اور ملک میں مخیر حضرات کی کوئی کمی نہیں ہے، کورونا کے دوران سمارٹ لاک ڈائون سے کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے برعکس پوری دنیا میں لاک ڈائون کے خلاف ہڑتالیں ہوئیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مخلوق خدا کی مدد کرنے والوں کو اللہ عزیز رکھتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بروقت کوششوں اور علاج کے نتیجے بہت ساری بیماریاں روکی جاسکتی ہیں، پاکستان میں پولیو کے خلاف کامیاب مہم چلائی گئی، کورونا کا مقابلہ کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی، کورونا کی وبا کے دوران دنیا کی پڑھی لکھی قوموں میں زیادہ مزاحمت تھی، اس دوران ہماری قوم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ غذائی قلت اور سٹنٹنگ ایک سنگین مسئلہ ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سٹنٹنگ کے اثرات ہمیشہ رہتے ہیں جبکہ غذائی قلت سے نشوونما پر منفی اثر پڑتا ہے، حکومت نے احساس پروگرام میں اس مسئلہ پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔انہوں کہا کہ تھیلیسیمیا کی روم تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مریضوں کی تعداد میں کمی لائی جاسکے، موٹاپا اور ذیابیطس بڑھ رہا ہے جبکہ ہیپاٹائٹس بھی پھیل رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تھیلیسیمیا سمیت دیگر بیماریوں کی روک تھام کیلئے زیادہ موثر طریقے پر کام کیا جانا چاہئے۔ انہوں تھیلیسیمیا کے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاتھ ویل بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر اور اس کے منتظمین اس حوالے سے بہترین اور قابل قدر کام کررہے ہیں جبکہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھیلیسیمیا کے حوالے سے کافی کام کیا ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...