اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں تین ایم این ایز نے رپورٹ کی ہے کہ انہیں عدم اعتماد کیلئے پیشکش کی گئی ہے، ہم تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے، عدم اعتماد کیلئے تین ایم این ایز کو پیسوں کی آفر شرمناک ہے، اپوزیشن کو چیلنج ہے عدم اعتماد لے کر آئیں لگ پتہ چل جائے گا، جس دن شہبازشریف کا کیس شروع ہوگا وہ جیل ہی جائیں گے،وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دنیا کی نظریں صدر پیوٹن اور وزیراعظم پر ہوں گی، افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے پوری دنیا معترف ہے، پیٹرول کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، اور دنیا میں بحران بھی آسکتا ہے، بل گیٹس نے پولیو کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔ بدھ کو یہاں معاون خصوصی فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا، اور اب کچھ دیر بعد وزیراعظم ماسکو روانہ ہوئے ، پاکستان کی جانب سے 23 سال بعد کسی وزیراعظم کا دورہ روس ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی خارجہ پالیسی واضح کردی ہے،پاکستان کسی بھی گروپ کاحصہ نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کینکتہ نظرکی پوری دنیامعترف ہے،ہم اپنی خارجہ پالیسی کو متوازن اندازمیں لے کرچلیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ افغانستان کوغذائی قلت کا سامناہے،وزیراعظم کچھ دیر بعددورہ روس کیلئے روانہ ہوں گے
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...