سوشل میڈیا پرعزتوں سے کھلواڑکیا جارہا ہے،پیکا کی حمایت کرتا ہوں،فواد چوہدری

0
211

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پرعزتوں سے کھلواڑکیا جارہا ہے،پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔فواد چوہدری نے کہا کہ قانون کوبہترکرلیں تاہم یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہویا ایسا قانون ہوجو نافذ نہ ہوسکے بے تکی بات ہے۔فوادچوہدری نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کومیڈیا اصلاحات کے لئے اکٹھا ہونا چاہیے۔