اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کل نہیں، آج تحریک عدم اعتماد لے آئے، اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے ایک انٹرویومیں کہا کہ عمران خان 2023 تک وزیراعظم رہیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مانتے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی ہے تاہم یہ بھی سچ ہے کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی ہے۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اب حالات بہتر ہو رہے ہیں، اگلے کچھ ماہ میں ہم مہنگائی پر قابو پالیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو این آر او دے دیں تو وہ صحت مند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، کوئی کہیں نہیں جا رہا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے انتہائی پر اعتماد لہجے میں کہا کہ اپوزیشن کی یہ تحریک کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...