ملتان (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ کرپشن اور ناقص حکمرانی کے خلاف سراٹھائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کی عوامی رابطہ مہم کے لیے گھوٹکی روانہ ہو رہا ہوں اور سندھ کے عوام سے درخواست ہے کہ سوچنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام 15 سال سے ایک حکومت اور کرپشن تلے دبے ہوئے ہیں اور اب سندھ کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ امید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ کرپشن اور ناقص حکمرانی کے خلاف سراٹھائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے سندھ کے عوام خودداری کا مظاہرہ کریں گے اور باہر نکلیں گے کیونکہ وقت آگیا ہے غلامی کی زنجیریں توڑو اور اپنے مستقبل کیلئے آ گے بڑھو۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پنجاب آنے کا حق پہنچتا ہے اور وہ آئیں اپنی عوامی رابطہ مہم چلائیں اور ہمیں امید ہے سندھ حکومت ہمارے قافلے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی لیکن اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے کارکن نوٹ کر رہے ہوں گے۔وزیر خارجہ نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری روایات کو سامنے رکھتے ہوئے آپ اپنا مؤقف پیش کریں اور ہمیں بھی اپنا مؤقف پیش کرنے دیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...