شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی ملاقات

0
307

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ اپنی رہائشگاہ آمد پر شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ملاقات میںمہنگائی، بیروزگاری، موجودہ معاشی صورتحال اور دیگر عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔