اسلام آباد(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ،جس کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک حکام پر نہیں ہوگا۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی۔چئیرمین نیپرا نے پوچھا کہ جنوری میں ایل این جی کم جبکہ ڈیزل اور فرنس آئل زیادہ استعمال کیوں ہوا؟۔ حکام نے جواب دیا کہ طلب کے مقابلے میں ایل این جی کی دستیابی بہت ہی کم تھی۔چئیرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ اس ماہ انڈسٹری نے 16 فیصد زیادہ بجلی استعمال کی ہے، اگر طویل مدتی معاہدوں سے ایل این جی زیادہ آتی ہے تو اتنا بوجھ کیسے پڑتا ہے؟۔نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک حکام پر نہیں ہوگا۔نیپرا حکام نے کہا کہ جنوری میں ایل این جی کمی سے7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، اس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا، اگرسولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...