پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چارمارچ کو را ولپنڈی میں شروع ہوگا

0
449

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چارمارچ کو را ولپنڈی میں شروع ہوگا ۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہوگا، دوسرا میچ 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائیگا جبکہ آخری ٹیسٹ کی میزبانی 21 مارچ سے لاہور کریگا۔آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ میں پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹیوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لوباشانے، نیتھن لیون، مچل مارش، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن اگر، جیسن بیرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو سومی ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا شامل ہیں ۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے مضبوط اسکواڈ کا اعلان رواں ماہ کے اوائل میں ہی کردیا گیا تھا۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے آمد پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے،راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ، علامہ اقبال پارک اور ڈبل روڈ کو سیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیموں کی آمد رفت کے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی،راولپنڈی میٹروبس سروس کا روٹ محدود کیا جائے گا،راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے،راولپنڈی ٹیموں کی آمد رفت موقع پر زیرو ٹریفک روٹ لگایا جائے گا،راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے 350 اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم کے قریب بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے۔