ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ہیلتھ کیئر سیکڑ کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششوں کے تحت پہلے ورچوئل اسپتال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعت کا پہلا ہسپتال ہے، جس کا نام صحہ ورچوئل اسپتال رکھا گیا ہے، اس پروجیکٹ میں امریکہ کے ورچوئل نیٹ ورک سے 43 اسپتال منسلک ہیں جبکہ مملکت میں 130 اسپتال نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا مستقبل روشن ہے اور ورچوئل اسپتال میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 130 منسلک اسپتالوں کے بڑھتے ہوئے لائیو نیٹ ورک کے ساتھ صحہ ورچوئل ہسپتال دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔اس اسپتال سے مریض ایک ہی کنسلٹنگ روم سے دوسری اور تیسری طبی رائے حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ ملک بھر میں موجود ڈاکٹرز کے ساتھ لائیو ویڈیو کلینکل سیشن بھی کیے جا سکیں گے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...