لندن (این ین آئی) برطانیہ نے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دیں، لندن میں روسی بینکوں کے تمام اثاثے منجمد کئے جائیں گے اور ماسکو کے بحری جہاز برطانیہ کی کسی بندرگاہ پر نہیں آسکیں گے۔ جاپان اور امریکا نے بھی نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، روس نے ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لئے نئی پالیسی بنالی۔یوکرین پر حملے کے بعد روس پر پابندیوں میں مسلسل اضافہ، برطانیہ نے مزید پابندیاں عائد کردیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگلے چند روز میں روس کے تمام بینکوں کے اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے، روسی بحری جہازوں کے برطانوی بندرگاہوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ حکومت نے شہریوں کو روس کے سفر سے اجتناب کرنے کا بھی کہہ دیا، برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کو انٹرپول سے نکلوانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔امریکہ نے روس کے مرکزی بینک پر مزید پابندیاں لگا دیں، ماسکو کے مرکزی بینک کے امریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کئے جائیں گے۔ جاپانی وزیر اعظم نے ماسکو کے اتحادی بیلاروس کے صدر پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ روس کے مرکزی بینک کے ساتھ تجارتی معاہدے کو محدود کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔پابندیوں کے باعث ڈوبتی کرنسی کو سہارا دینے کے لئے روسی صدر نے نئے ضابطے جاری کردیئے، روسی شہریوں کی ملک سے باہر رقم کی منتقلی پر پابندی عائد کر دی گئی، کمپنیوں کو 80فیصد غیر ملکی کرنسی کو روبل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ روس کے مرکزی بینک نے شرح سود 20 فیصد کردی، ماسکو نے 36 ممالک کی ایئرلائنز پر پابندیاں عائد کردیں۔ برطانیہ، سپین ، اٹلی اور کینیڈا کی فضائی کمپنیاں بھی پابندیوں کی زد میں آ گئیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...