اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اقتصادی پیکج میں بہت دیر ہو چکی ہے،یہ پیکیج ٹوٹتی ہوئی حکومت کو بچانے کی کوشش ہے،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا،حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہونے کی سیاسی قوت نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز نیپرا نے 5.95 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ،حکومت نے بجلی کی قیمت میں پانچ روپے کمی کی منظوری دی،نیپرا کی سمری منظور ہونے پر عوام کو بجلی کی قیمت میں ریلیف صفر ہوجائے گا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...