اسلام آباد (این این آئی)عمران خان کی تقریر پرترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر قوم کو لولی پاپ دینے کے ساتھ ساتھ مذاق اور ڈرامہ تھا، پیٹرول بارہ روپے بڑھاکر آج دس روپے کم کرنے سے اور بجلی چھ روپے مہنگی کرکے آج پانچ روپے کم کرنے سے قوم کو،،لولی پاپ،،نہیں دے سکتے۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران خان کی تقریر قوم کو لولی پاپ دینے کے ساتھ ساتھ مذاق اور ڈرامہ تھا۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ ساڑھے تین سال میں 70 روپے فی لیٹر پیٹرول اورڈیزل میں اضافہ کر کے آج دس روپے کمی قوم کیساتھ مذاق ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول بارہ روپے بڑھاکر آج دس روپے کم کرنے سے اور بجلی چھ روپے مہنگی کرکے آج پانچ روپے کم کرنے سے قوم کو،،لولی پاپ،،نہیں دے سکتے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ دوسری طرف ایل پی جی ستائیس روپے مہنگی کردی یہ قوم کودھوکہ نہیں توکیاہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آپ کی رخصتی کاوقت آچکاہے تیاری کرے۔ حافظ حمداللہ نے کہاکہ عمران خان آپ نے ،،یحی خان،،کوبھی تباھی میں مات دی ، قوم کونہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا عمران نیازی تحریک عدم اعتماد سے گھبراگئے۔ انہوںنے کہاکہ اتراہواچہرہ مایوس کن تقریر بتارہاہے کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے نہیں اپنی ،،کرایہ،، کی کرسی بچانے کے لئے ہے۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...