مالی میں فرانسیسی فوج کا القاعدہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ50جنگجوہلاک،چارگرفتار

0
270

پیرس /بماکو(این این آئی)فرانسیسی سکیورٹی فورسز نے مالی میں ایک فوجی آپریشن میں 50 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک اور چار کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزیر دفاع نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ اس کارروائی سے القاعدہ کو زبردست نقصان سے دوچار ہونا پڑا ۔بیان میں کہاگیاکہ اس کی فوج نے گزشتہ ہفتے مالی میں جہادی گرپوں کے خلاف جو آپریشن شروع کیا تھا اس کی کارروائیوں کے دوران مالی کے مرکزی علاقے میں القاعدہ سے منسلک 50 سے زیادہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق چار مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلی کا کہنا تھاکہ میں ایک بڑی اہمیت کے حامل آپریشن کا انکشاف کرنا چاہتی ہوں جو بارکھان فورسز نے 30 اکتوبر کو مالی میں انجام دیا تھا۔ اس میں 50 سے زیادہ جہادیوں کو بے اثر کیا گیا اور بڑی تعداد میں ہتھیار اور دیگر ساز و سامان بھی ضبط کرنے میں کامیابی ملی