بنگلہ دیش میں فرانس مخالف ریلی ،50ہزار سے زائد افراد کی شرکت

0
284

جکارتہ /ڈھاکا (این این آئی)بنگلہ دیش میں فرانس مخالف ریلی نکالی گئی، جس میں پچاس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ دریں اثنا جکارتہ میں بھی فرانسیسی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا گیا، جس میں تقریبا تین ہزار افراد شریک تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں اس احتجاج کا آغاز اس مسجد سے کیا گیا، جو فرانسیسی سفارت خانے کے قریب واقع ہے۔ حکومت نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے جبکہ دو کلومیٹر طویل اس ریلی میں صدر ایمانویل ماکروں کا جعلی تابوت بھی نکالا گیا ۔ پیغمبر اسلام ۖکے خاکوں سے متعلق فرانسیسی صدر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سب پیغمبر کے سپاہی ہیں۔ دریں اثنا جکارتہ میں بھی فرانسیسی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا گیا، جس میں تقریبا تین ہزار افراد شریک تھے۔