اسلام آباد (این این آئی)ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی کاکر دگی کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان تمام اقدامات اٹھائے گا اور دونوں ایکشن پلانز کے بقیہ دو آئٹمز کی تکمیل کریگا ۔ایف اے ٹی ایف اجلاس کے بعد جاری وزارت خزانہ کے اعلامئے میں کہا گیا کہ ایف اے ٹی ایف نے دونوں ایکشن پلان پر پاکستان کی پراگریس کا جائزہ لیا ایف اے ٹی ایف ممبران نے پاکستان کی کارکردگی کو تسلیم کیااعلامیے کے مطابق پاکستان نے اپنا کیس موثر طریقے سے پیش کیا اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک سے متعلق پاکستان کے مسلسل عزم کو سراہا گیا ۔پاکستان نے ایکشن پلان کی تکمیل کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان 2018کے ایکشن پلان کے تحت پہلے ہی 27میں سے 26 آئٹمز مکمل کر چکا ہے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تسلیم کیا گیا کہ آخری آئٹم پر بھی پاکستان نے اہم پیش رفت کی ایف اے ٹی ایف نے اس آخری آئٹم پر کی تکمیل کیلئے پاکستان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے 2021کے ایکشن پلان کے تحت تیز عملدرآمد کیا ،اس ایکشن پلان کے بھی 7میں سے 6آئمز مکمل کیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...