ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کسی بھی فلم کا سکرپٹ کس طرح پسند کرتے ہیںاس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ سکرپٹ کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد اس کے رسک اور چیلنجز کا تجزیہ کرتے ہیں اور پھر اپنے چند قریبی لوگوں سے ان کی سفارشات اور تجاویز لیتے ہیں تاکہ اس پر کوئی فیصلہ کرسکیں۔ کچھ ایسا ہی اس وقت ہوا جب بگ بی سے ناگراج منجولے نے فلم جھنڈ میں کام کیلئے رابطہ کیا جس پر امیتابھ بچن نے اپنا پرانا ہی طریقہ اختیار کیا۔بگ بی نے اس فلم میں کام کرنے کیلئے صرف ایک شخصیت کی سفارش پر ڈیل طے کرلی، اور یہ شخصیت کوئی اور نہیں صرف بالی ووڈ کے معروف مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ عامر خان نے امیتابھ بچن کو فلم جھنڈ کرنے کے لیے رضامند کیا اور یہ بات خود امیتابھ بچن نے ایک پرانے انٹرویو میں تسلیم کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...