کابل (این این آئی) افغانستان کے وزیر داخلہ اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کی آج سے پہلے کئی سالوں سے صرف ایک ہی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھی جس میں بھی ان کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آ رہا تھا۔تاہم اب امارت اسلامی افغانستان کے ڈپٹی وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کے پرسنل سیکرٹری عبداللہ عظام کی جانب سے سوشل میڈیا پر افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی واضح تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔عبداللہ عظام کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ لکھا گیا کہ خلیفہ سراج الدین حقانی پہلی مرتبہ میڈیا پر منظر عام پر آ گئے۔انہوں نے سراج الدین حقانی کی ایک تقریب میں شرکت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے نیٹو (مغربی ممالک کا فوجی اتحاد) اور اس کے اتحادیوں کو برسوں تک پریشان کئے رکھا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...