افغان طالبان کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

0
253

کابل (این این آئی) افغان طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پشاور کی جامع مسجد میں ہونیوالے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 57 نمازی شہید جبکہ 196 زخمی ہوئے۔