ترنگا(این این آئی)نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2022 میں پاکستان خواتین کرکٹ (کل)اتوار کو بے اوول میں بھارت کے خلاف میچ سے اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گی،ایونٹ کے آغاز سے قبل پاکستان نے وارم اپ میچز میں میزبان نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کامیابیاں حاصل کی تھیں،دونوں ٹیموں کو شکست دینے کے باعث قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔اس موقع پرپی سی بی ڈیجیٹل کیلئے فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بسمہ معروف نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ کے لیے کراچی میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں سخت مشقیں کیں، جن کے ثمرات کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل ہر رکن کا اعتماد بلند ہے اور انہیں امید ہے کہ اس ماحول میں پاکستان کی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔بسمہ معروف نے کہا کہ ٹریولنگ ریزرو سمیت اسکواڈ میں شامل ہر رکن ان کے لیے میچ ونر ہے اور بحیثیت کپتان انہیں تمام کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہیں اور وارم اپ میچز کے نتائج اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان کا کہناہے کہ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کی تیاری مکمل ہے، یہ کنڈیشنز ہمارے فاسٹ باؤلرز کے لیے سازگار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایونٹ کا ابتدائی میچ بہت اہم ہوتا ہے، کوشش ہوگی کہ پہلے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پورے ٹورنامنٹ میں یہی تسلسل برقرار رکھا جائے۔اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر) ، ٹریولنگ ریزرو میں ارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) اور طوبہٰ حسن،اسپورٹ اسٹاف میں عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ مینیجر) اور رفعت گل (فزیو تھراپسٹ) شامل ہیں ۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...