لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بھی فراڈ اور صوبے کا نعرہ بھی فراڈ ہے،جنوبی پنجاب صوبہ بھی ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھوں کی طرح لالی پاپ نکلا ہے،خسرو بختیار اینڈ کمپنی کو ایک سانپ سونگھ چکا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان اور عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب کے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،شہبازشریف نے پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ کا 35فیصد حصہ مقرر کیا،شہبازشریف حکومت نے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے،عمران خان اور عثمان بزدار جن سڑکوں پر سفر کرکے آج جنوبی پنجاب پہنچتے ہیں وہ نوازشریف اور شہبازشریف کی بنائی ہیں۔انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد کے خوف سے عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔عمران خان کے سوچنے،سمجھنے اور غور کرنے کی صلاحیت جواب دے چکی ہیں،جب بھی انکی ادویات آگے پیچھے ہوتی ہیں وہ الٹا سیدھا بولنا شروع کردیتے ہیں۔عمران خان کی کھوکھلی بڑھکیں اور چیخیں انکی رخصتی کا شاخسانہ ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...