ایم کیو ایم کے مطالبات جائز ہیں، پیپلزپارٹی سے بات کریں گے، شاہد خاقان

0
203

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ(ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نیجائز معاملات سامنے رکھے ہیں، اس پر بات ہوگی۔ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایم کیو ایم کی کراچی کے بارے میں ایک سوچ ہے جس سے ہم مکمل اتفاق کرتے ہیں، نوکریوں میں حصہ کراچی کے شہریوں کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل اوروسائل سے متعلق ایم کیو ایم درست بات کررہی ہے، ایم کیو ایم نے جائز معاملات سامنے رکھے ہیں، اس پر بات ہوگی، صوبے میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ہم بات کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی پی کو اپوزیشن کے پلیٹ فارم پرآنے والی جماعتوں کے تحفظات کا ازالہ کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کی پیپلز پارٹی اور شہبازشریف سے بات ہوئی ہے، اعلیٰ قیادت مشاورت کر کے ایم کیو ایم کو گارنٹی دے دے گی۔ق لیگ کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مجھے علم نہیں (ق )لیگ نے وزارت اعلیٰ کی بات کی ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔