لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ (ن ) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اظہر عباس چانڈیا کی پرانی ملاقات کی تصویر لگاکر پروپیگنڈہ کیا گیا،ووٹ چور اور سلیکٹڈ حکومت ہر کام میں دو نمبری کرنے کی ماہر ہے،شرمندگی اور بے عزتی کے تمغے پی ٹی آئی کیلئے حسن کارکردگی سمجھے جاتے ہیں۔ اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہاکہ اظہر عباس چانڈیا نے ویڈیو بیان جاری کرکے فسادی ترجمانوں کے عزائم خاک میں ملادیے ہے ۔پی ٹی آئی اب جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے اپنی حکومت چلانا شروع ہوگئی ہے۔عمران خان کو جب لوٹے نہیں ملے تو ایسے پروپیگنڈے شروع کردیے،عمران نیازی نے پہلے ملک بھر سے لوٹے اکٹھے کر کے چوں چوں کا مربہ بنایا ہے۔اظہر عباس چانڈیا سمیت ہر لیگی رکن میاں نوازشریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
مقبول خبریں
ہمارے شاہینوں نے دشمن کو چند گھنٹوں میں نشان عبرت بنادیا، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کے دفاع کے دوران دشمن کو چند گھنٹوں...
روس کے تعاون نہ کرنے کی صورت میں پابندیاں لگانے پرغور
انطالیہ (این این آئی )امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن یوکرین اور روس کے درمیان امن کی کوششوں میں پیشرفت...
امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ٹرمپ
ابوظہبی (این این آئی)ابوظہبی کے دورے اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
غزہ برائے فروخت نہیں ہے: حماس کا ٹرمپ کے بیانات پر جواب
غزہ (این این آئی) حماس کے عہدیدار باسم نعیم نے کہا ہے کہ غزہ برائے فروخت نہیں ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں...
عازمینِ حج نسک کارڈہر وقت اپنے ساتھ رکھیں ، سعودی وزارت حج وعمرہ
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نسک کارڈ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔...