کیف (این این آئی )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک کا وفد روس کے ساتھ سفارتی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ان کے اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان ملاقات کا بندوبست کیا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے وفود کے نمائندے ویڈیو کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت کر رہے ہیں۔یوکرینی صدر نے ایک بار پھر نیٹو سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملک پر نو فلائی زون نافذ کرے۔ ایسا کرنے سے انکار اتحادی ممالک پر روسی حملے کا باعث بنے گا۔یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ تیس میزائل صرف لویو کے علاقے میں مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا جس سے روسی فیڈریشن کی سرزمین کو خطرہ ہو۔ یہ نیٹو کی سرحد سے صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔زیلنسکی نے یاد دلایا کہ انہوں نے گذشتہ سال نیٹو رہ نمائوں کو واضح طور پر خبردار کیا تھا کہ اگر روسی فیڈریشن کے خلاف سخت احتیاط نہ برتی گئی تو جنگ شروع ہو جائے گی۔یوکرینی صدر نے زور دے کر کہا کہ اتوار کو کیف کے قریب امریکی صحافی برینٹ رونو کا قتل روسی فوج کا دانستہ حملہ تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...