کراچی (این این آئی)معروف مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے ملک کے سیاسی منظر نامے پر جاری لفظی جنگ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات میں جس بری طرح اسلامی احکام و اقدار پامال ہورہی ہیں ان کا تصور کرکے ڈر لگتا ہے۔مفتی تقی عثمانی کی جانب سے یہ بیان اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد سے حکومت اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالے جانے کے بعد سامنے آیا ۔تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد سے حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال کررہے ہیں اور اس حوالے سے سب زیادہ توجہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الارحمٰن کو ڈیزل کہنے کو ملی۔مفتی تقی عثمانی نے اپنی ٹوئٹ میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید کی سورة الحجرات میں فرماتا ہے کہ ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑاؤ غیبت نہ کرو بدگمانی نہ کرو کسی دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو اور کسی کو نام بگاڑ کر نہ بلاؤ۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سیاسی اور نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں تاہم یہ اس نہج تک نہیں پہنچنے چاہئیں کہ ایک دوسرے کو گالیاں دی جائیں یا تشدد کا راستہ اپنا لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تنقید کی بنیاد بھونڈی زبان نہیں بلکہ دلیل ہونی چاہیے ‘خدارا سوچیں کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...