ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمزہسپتال کا دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا

0
199

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمزہسپتال کا دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا۔اس پرموقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مانیٹر بھی کیا جارہا ہے،صحت کے شعبے میں عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق صحت کے شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے بھر پور اقدامات اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔