اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی جرم ہے، عمران صاحب کو سزا ملنی چاہیے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن ضابط اخلاق کی شقوں 234، 233، 181 کے تحت عمران صاحب کے خلاف کارروائی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی وسائل کے استعمال کی خلاف ورزی پر عمران صاحب کو سزا دی جائے،عمران صاحب اپنے طرزِ عمل بتا رہا ہے کہ انہیں آئین اور قانون کا احترام نہیں۔انہوںنے کہاکہ آئین، پارلیمنٹ پر حملہ، سول نافرمانی کرنے اور بجلی کے بل جلانے والا الیکشن کمیشن کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن ایس 233 کے تحت عمران صاحب کو سزا دی جائے۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف پوری قوم، آئین اور قانون ہے دوسری طرف عمران صاحب تنہا کھڑے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تقریر میں اربوں کی غیر قانونی فارن فنڈنگ ، ذاتی ملازمین کے ذرئعے منی لانڈرنگ کا حساب لے کر آئیں ،تقریر میں معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی کا اعمال نامہ لے کر آئیں۔ انہوںنے کہاکہ تقریر میں ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا حساب لے کر آئیں ،یہ عمران صاحب کی آئین، قانون اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف صریحاً جنگ ہے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...