اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بدھ کو یہاں کورونا وائرس کی پابندیوں سے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز اور اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی شرح میں کمی آگئی ہے جبکہ ویکسینیشن کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ہمیں علم نہیں کہ یہ وبا ختم ہوگی یا نہیں لیکن فی الحال ایسا لگتا ہے کہ یہ چلتی رہے گی اور معمول کا حصہ بن جائے گی، اس لیے ہم نے کورونا وائرس کے سبب لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پابندیاں ختم کرنے کے اعلان کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انڈور شادی کی تقریبات، اسپورٹس، جیمز سمیت تمام تر پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے تاہم ویکسین سے متعلق پابندیاں اب بھی برقرار ہیں، یعنی ہوائی سفر کرنے والوں کے لیے ویکسین کی لازمی شرط برقرار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جب ویکسینیشن کی شرح 80/85 فیصد تک پہنچ جائے گی اس وقت اس پابندی کی ضرورت بھی نہیں رہے گی کیونکہ بڑی اکثریت ویکسینیٹ ہوچکی ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ بیماری ختم ہوگئی ہے، ہم اس کے بعد روزانہ کی بنیاد کر اس کی نگرانی کرتے رہے ہیں گے کہ اس کی وبا کی نوعیت کیا ہے، اگر ہمیں کوئی ایسی چیز نظر آئی جس کے سبب اقدامات کرنے کی ضرورت ہوئی تووہ ہم ہمیشہ کرسکتے ہیں
مقبول خبریں
کیمیکل انڈسٹری کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات ہونے...
لاہور( این این آئی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کیمیکل سیکٹر میں ترقی کے مواقع اور ملک کی موجودہ معاشی...
یہ ممکن نہیں پورا سال انتخابات ہوتے رہیں، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ پورا سال انتخابات ہوتے رہیں، ملک میں...
روس میں ایرانی ڈرونز بنانے کیلئے فیکٹری تعمیر کرنے کی تیاری
ماسکو (این این آئی)روس بڑے پیمانے پر ایرانی ڈیزائن کے ڈرونز تیار کرنے کیلئے نئی فیکٹری تعمیر کرے گا۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے...
ترکیہ میںآکیو نیوکلیئر پلانٹ خوفناک زلزلے میں تباہ ہونے سے بچ گیا
انقرہ (این این آئی)ترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر 'آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ' کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسکرین پر ایک ساتھ واپسی کیلئے پٹھان جیسی فلم کی ضرورت تھی، سلمان خان
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں اور شاہ رْخ خان کو ایک ساتھ بڑی...