اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ہرسیاسی جماعت جس کے پاس مینڈیٹ ہے، اس سے بات اورکام کرنے کیلئے تیارہیں، ایم کیوایم مطالبات کا پیپربناکرآئی تھی، ایم کیو ایم کے مطالبات پربلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں کوئی اختلاف نہیں، ایم کیو ایم کی کسی بات سے اختلاف نہیں بس کچھ چیزوں کی ‘ورڈنگ’ دیکھنا ہوگی۔تحریک عدم اعتماد پر مراد علی شاہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر28 مارچ سے آگے نہیں جاسکتے، حکومت کہہ رہی ہے ہمارے نمبرز پورے نہیں ، ایسی بات ہے تو بے شک آج ہی اجلاس بلا کر ووٹنگ کرا لیں، 172 سے زیادہ لوگ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھردیے ہیں اس لیے ایک کروڑ لوگ توآئیں گے۔مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے،۔وزیراعلیٰ نے طنزیہ کہا کہ گورنرہاؤس اور پرائم منسٹر ہاؤس میں جویونیورسٹیاں بن گئی ہیں انہیں بند نہ کریں، ان یونیورسٹیوں کے طالب علم اب اپنے آخری سال میں ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...