واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرجوبائیڈن کی بھی زبان پھسل گئی اور وہ اپنی نائب کوخاتون اول کہہ بیٹھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن وائٹ ہاس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقعے پرانہوں نے نائب صدر کمیلا ہیرس کے شوہرکے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی مگر یہاں پر ان کی زبان لڑکھڑا گئی۔ وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ ان کی نائب کے شوہر ڈیگ امہوف کرونا کا شکار ہوگئے ہیں مگر ان کی زبان سے غلطی سے خاتون اول کے شوہر کرونا کا شکار ہوگئے ۔ ان کے یہ الفاظ سن کر پریس کانفرنس میں قہقے بلند ہوئے کیونکہ خاتون اول کے شوہر تو وہ خود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون اول کا شوہر کرونا کا شکار ہوگیا جس پر حاضرین میں قہقہے لگ گئے کیونکہ یہ شوہر خود بائیڈن ہیں۔ بات یہیں نہیں رکی بلکہ انہوں نے اپنی غلطی کی اصلاح کی کوشش کی مگر پھر غلطی کرگئے۔ انہیں کہنا تھا کہ مرد ثانی کرونا کا شکار ہوئے ہیں بلکہ ان کی زبان سے خاتون ثانی نکل گیا حالانکہ وائٹ ہاس میں یہ لقب کسی کو نہیں دیا گیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...