برسلز(این این آئی)شمالی اوقیانوس کے اتحاد نیٹوکے سکریٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ نے کہاہے کہ اتحاد کی افواج پوری تیاری کی حالت میں ہیں اور ہم نیٹو اتحاد کے رکن ممالک میں امن مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ینس نے کہا کہ امریکا کی جانب سے مزید فوجیوں کو یورپ بھیجنا ایک بھرپور پیغام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشرقی یورپ کے ممالک نیٹو اتحاد کا ایک اہم جزو ہیں۔نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی قیادت میں اجلاس کے دوران مشرقی یورپ مزید نیٹو فوجیوں کو بھیجنے کے منصوبوں پر بات چیت کی۔ اس حوالے سے ممکنہ تبدیلیاں زیر بحث آئیں۔ینس اسٹولٹنبرگ نے اپنے بیان میں کہا کہ 30 ممالک پر مشتمل نیٹو اتحاد یورپ میں مستقبل میں اپنی سیکورٹی پوزیشن کے حوالے سے بنیادی تبدیلیاں کرنے کے درپے ہیں۔ یہ اقدام یوکرین میں روسی جنگ کے جواب میں عمل میں لایا جائے گا۔نیٹو کے سکریٹری جنرل نے توقع ظاہر کی کہ اتحادی ممالک کے وزرائے دفاع نیٹو میں عسکری قیادت کو یہ ذمے داری سونپیں گے کہ وہ مشرقی یورپ میں امن کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...