کیف (این این آئی)یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی نے امریکی قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے ملک کو روس کے حملے سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ صدر جوبائیڈن دنیا میں امن کے رہبربنیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ امریکی کانگریس سے ورچوئل خطاب کررہے تھے۔زیلنسکی نے یوکرین میں موت اور تباہی کی گرافک تصاویر پرمشتمل ویڈیو بھی دکھائی ۔انھوں نے کہا کہ روس نے یوکرین کے آسمان کو ہزاروں لوگوں کی موت کا ذریعہ بنادیا ہے۔ان کے بہ قول اس ہلاکت آفرینی کا اختتام یوکرین کاآسمان بند کردوکے ساتھ ہوسکتا ہے۔زیلنسکی نے یوکرین پر نو فلائی زون کے نفاذ اور گذشتہ ماہ سے جاری روسی حملوں کاجواب دینے کے لیے مزید طیاروں اور دفاعی نظام مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے صدرجوبائیڈن سے انگریزی میں براہ راست درخواست کے ساتھ اپنا خطاب ختم کیا اور کہا:میری خواہش ہے کہ آپ دنیا کے رہ نما بنیں۔دنیا کا رہ نما ہونے کا مطلب امن کا رہبربننا ہے۔انھوں نے اس سے قبل ایک ترجمان کے ذریعے تقریر میں کہاکہ اس وقت ہمارے ملک کی تقدیر کا فیصلہ کیا جارہا ہے ۔یوکرین کو ایسی دہشت گردی کا سامنا ہے جس کا تجربہ یورپ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد نہیں کیا تھا۔زیلنسکی نے امن کے تحفظ اور قدرتی اور انسانی وجہ سے آنے والی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک نیا بین الاقوامی ادارہ تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی ۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...