واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو طیارہ شکن نظام اور ڈرون سمیت 80 کروڑڈالر کی اضافی حفاظتی امداد مہیا کرنے کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر یوکرین کے لیے امدادی سرگرمیوں کی قیادت کررہا ہے۔اس کے تحت ہم آج بے پایاں سلامتی اور انسانی امداد مہیا کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں اورہفتوں میں مزید کام جاری رکھیں گے۔ہم پابندیوں کی سزا کے ذریعے صدر ولادی میرپوتین کی معیشت کو کمزورکررہے ہیں، یہ پابندیاں وقت کے ساتھ ساتھ مزید تکلیف دہ ثابت ہوں گی۔ان کا کہنا تھاکہ ا مریکا اوراقوام متحدہ جن اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وہ اب دا پرلگے ہوئے ہیں۔ وہ جب یوکرین کے لیے اضافی امدادی پیکج کا اعلان کررہے تھے تو وزیرخارجہ انٹونی بلینکن ،نائب وزیردفاع کیتھلین ہکس اور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلے ان کے ساتھ کھڑے تھے۔بائیڈن نے مزید کہاکہ یہ امداد آزادی کے لیے ہے۔ یہ لوگوں کے اپنے مستقبل کا تعین کرنے کے حق کے بارے میں ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ یوکرین میں روسی صدر ولادی میر پوتین کی فتح کبھی نہیں ہوگی، چاہے وہ میدان جنگ میں کوئی بھی پیش قدمی کرلیں۔بائیڈن نے نئے ہتھیاروں کی فہرست بھی پیش کی اور بتایا کہ یوکرین کو کس قسم کے ہتھیارمنتقل کیے جا رہے ہیں۔ان کے بہ قول ان میں 800 طیارہ شکن نظام، 9000 اینٹی آرمرسسٹم، 7000 چھوٹے ہتھیار، دوکروڑ گولیاں،گولہ بارود اور ڈرون شامل ہیں۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...