لندن(این این آئی)روسی خام تیل کے متبادل کی تلاش برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو دو اہم خلیجی ممالک تک لے آئی جو متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی اور سعودی عرب پہنچے تھے تاہم ان کا یہ دورہ کامیاب ثابت نہیں ہو سکا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن گزشتہ روز سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ملاقات دارالحکومت ریاض کے قصر یمامہ میں ہوئی۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماں نے مذاکرات میں باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں یوکرین جنگ اور اس کے عالمی اثرات خاص طور پر زیر بحث آئے۔بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان اسٹرٹیجک شراکتی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں خام تیل کی عالمی مارکیٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...