اقوام متحدہ میں پاکستان نے ہندوتوا بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں

0
237

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں حقوق خواتین کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندہ قونصلر صائمہ سلیم نے ہندوستان کو آڑے ہاتھوں لیا اور ہندوتوا بیانیے کی دھجیاں اڑا دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے حقوق خواتین کمیشن کے اجلاس میں ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور مقبوضہ وادی کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ کا موضوع مہنگا پڑھ گیا۔پاکستان کی اقوام متحدہ میں قونصلر صائمہ سلیم نے ہندوستان کے بیان پہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے اس بیان کی مذمت کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں بیٹھ کر جنہیں یہ نہیں معلوم کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اقوم متحدہ کی قراردادیں اس بارے میں کیا کہتی ہیں حتی کہ اقوام متحدہ کے اپنے نقشے میں جموں و کشمیر کو کسی ایک ملک کا حصہ نہی دکھایا گیا ہے تو انڈین حکومت کو بنیاد پہ یہ دعوی کرتی پھر رہی ہے،صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی پاکستان کو دہشت گردی میں ملوث کرنے کی سازشی تھیوری اب کوئی نہیں سنتا بلکہ اقوام عالم کو یہ صاف سنائی اور دکھائی دے رہا کہ جب سے بی جے پی اور آر ایس ایس کی فاشسٹ حکومت وجود میں آئی ہے