لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ عثمان بزدار اپنی کرسی بچانے کیلئے اب ٹیچر اور ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا سہارا لے رہے ہیں،آجکل تبادلوں اور فنڈز کی حکومتی ٹرالیاں اور ٹرک بھر کے ایوان وزیراعلی پہنچ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چار سال پی ٹی آئی کے جن ایم پی ایز پر وزیراعلی ہائوس کے دورازے بند رہے وہ آج کھل گئے ہیں۔عثمان بزدار اب صوبے کے مسائل کی بجائے ارکان اسمبلی کی فرمائش پر درجہ چہارم کے ملازمین کے بھی تبادلے کررہے ہیں۔عثمان بزدار کے نیچے سے جب کرسی سرکنے لگی ہے تو ارکان اسمبلی یاد آگئے۔20ایم پی اے جہانگیر ترین کے گروپ میں ،30علیم خان گروپ میں 14چھینہ گروپ میں ہیں۔عثمان بزدار کے پاس صرف 100ایم پی اے رہ گئے ہیں۔دو،چار دنوں میں آدھے سے زیادہ دائیں ،بائیں ہونے والے ہیں۔عنقریب عثمان بزدار اکیلے ہی وزیراعلی ہائوس میں عدم اعتماد تک مکھیاں ماریں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...