نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 95 فیصد افغان آبادی مناسب خوراک نہیں کھا رہی، اس شرح میں خواتین کے زیر کفالت گھرانوں کی تعداد تقریبا سو فیصد ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں نیو یارک سے جاری ہونے والی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان میں بھوک کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد جولائی2021 کے ایک کروڑ 40 لاکھ کے مقابلے 2 کروڑ 30 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان رمیز الکباروف کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی شرح ہے اور ناقابل تصور ہے، یہ اب تک تباہ کن طور پر یہ تلخ حقیقت ہے۔بھوک اور افلاس میں تیزی سے اضافے نے افغان خاندانوں کو خطرناک اقدامات کرنے پر مجبور کردیا ہے، جس میں کھانا نہ کھانے جیسے اقدام شامل ہیں۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ یہ ناقابل قبول تجارت مشکلات کا سبب بن سکتی ہے، جس میں معیار، تعداد اور بڑے پیمانے پر خوراک کی کمی پیدا ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حالات بڑے پیمانے کو بچوں نقصان پہنچانے کے ساتھ خواتین اور مردوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر نقصاندہ اثرات مرتب کرسکتا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...