شازیہ مری کی سلیکٹڈ وزیراعظم کی اسمبلی میں اکثریت کھونے پر عوام کو مبارکباد

0
177

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے سلیکٹڈ وزیراعظم کی اسمبلی میں اکثریت کھونے پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو عزت سے گھر جانے کا مفت مشورہ آج بھی دے رہے ہیں، اسد قیصر اسپیکر کے منصب کی لاج رکھیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اسد قیصر کے بیانات اسپیکر کے منصب کی توہین ہے، اسپیکر کے تاخیری حربوں سے وزیراعظم بچ نہیں پائیں گے، وزیراعظم عوام کے بعد اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اپنے ہی اسمبلی ممبران کا اعتماد کھونے کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے ، اسپیکر جتنی تاخیر کریں گے عدم اعتماد کرنے والے ممبران کی تعداد بڑھے گی